May 22, 2020 08:02 pm
views : 238
Location : domestic place
Lahore- PML-N sees arrest of Shahbaz Sharif after Eid, Fayyaz-ul-Hassan Chauhan
لاہور، بغض سے مجبور(ن) لیگ چینی کمیشن رپورٹ سے کیڑے نکال رہی ہے، فیاض الحسن چوہان
چینی بحران کمیشن کی رپورٹ پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے بیانات پر وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے رد عمل میں کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ کسی میگا اسکینڈل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی گئی ہے، کیا ہی اچھا ہوتا اگر (ن) لیگ اس بات پر وزیرِ اعظم عمران خان کو خراجِ تحسین پیش کرتی،
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چینی بحران کی رپورٹ منظرعام پر لانے کا واویلا کرنے والے چاہتے ہیں نتائج بھی انہی کی مرضی کے ہوں۔ زرداری خاندان کے اومنی گروپ، مراد علی شاہ اور شہباز شریف نے آٹا چینی اسکینڈل سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔ شہباز شریف نے حسب سابق چور بازاری اور دو نمبری میں پہلا نمبر حاصل کیا ہے اس رپورٹ کے تناظر میں کرپٹ ٹولے کے برے دن آنے والے ہیں۔