May 22, 2020 08:07 pm
views : 264
Location : domestic place
Karachi- World Biodiversity Day
کراچی،دنیا بھر میں حیاتیاتی تنوع کا عالمی دن
جانور۔۔۔۔ پودے۔۔۔ اورکیڑے مکوڑے۔۔
جنہیں ہم اپنی زندگی میں ۔۔ عموماً نظر انداز کردیتے ہیں۔
لیکن یہ معمولی دیکھنے والی حیات۔۔
نہ صرف زندگی کا پیہہ چلانے کیلیےانتہائی اہم ہیں۔۔
بلکہ سائنسدانوں کے مطابق اگر یہ نہ ہوں تو۔۔
قدرتی ماحول شدید خطرے میں پڑ جائےگا۔
خوراک کے لیے ضروری بائیو ڈائیورسٹی سے مراد پودوں، جانوروں اور دیگر حیات میں تنوع ہے جس میں جنگلی حیات، پالتو جانور اور وہ پودے اور فصلیں شامل ہیں جو ہماری خوراک کا زریع ہے
ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ۔۔ آبادی کے پھیلاؤ اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیکٹریاں و جدید زندگی نے اس قدرتی ماحول کو شدید متاثر کردیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق انسان ہر سال ایک لاکھ چالیس ہزار انواع کے خاتمے کا سبب بن رہا ہے۔۔۔۔ اگر اس صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو۔۔۔۔۔۔۔۔
سال دوہزار پچاس تک جانداروں کی تیس فیصد اقسام ناپید ہوجائیں گی
اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر انسان کو فائدہ دینے والے جانور اور پودے
ختم ہوجائیں تو ہماری خوراک کو شدید خطرہ لاحق ہوجائےگا۔۔
اس قدرتی ماحول کو زندہ رکھنے کیلیے آج حیاتیاتی تنوع کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔۔ جس کے لیے ہم سب کا فرض ہے کہ سکون۔۔۔ خوراک۔۔ اور آرام کا ذریعہ بننے والےجانور اور جنگلات کے تحفظ کیلیے اپنا کردار ادا کریں۔