May 22, 2020 08:11 pm
views : 245
Location : domestic place
Karachi- Corona Virus infected 262 police personnel
کراچی، سندھ پولیس کے 262 اہلکار کورونا کا شکار
پاکستان بھر میں کورونا کا وار تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ ملک کے مختلف حصوں میں فرنٹ لائن ورکرز بھی کورونا کا شکار ہورہے ہیں۔کورنا کا شکار ہونے والوں میں 262 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جن کا علاج کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے ایک سپاہی منصور احمد نے بتایا کہ اس مہلک وباء کے دوران فرائض کی انجام دہی سے ہمیں بالکل بھی خوف نہیں آتا۔ ملکی سالمیت کیلئے ہم موت کو بھی گلے لگانے کیلئے تیار ہیں لیکن ہم عوام اور ملک کو آنچ نہیں آنے دیں گے۔
حکام بالا اور اعلیٰ پولیس افسران کی ہداہت پر ناکوں پر فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کی روزانہ کی بنیاد پر ویلفئیر ٹیم معائنہ کررہی ہے جبکہ پولیس ہسپتال بھی اس حوالے سے محترک ہیں۔