May 22, 2020 09:37 pm
views : 237
Location : domestic place
Karachi- Internationally certified people in Pakistan will investigate the Plane crash incident, CEO PIA
کراچی، طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد شہید ہیں، فرنٹ لائن مجاہد کھودئیے، سی ای او پی آئی اے
سی ای او ارشد ملک نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے کیبن کریو نے قربانیاں دیں، شہید اب واپس نہیں آسکتے، ان کےگھروں میں کہرام ہے۔این ڈی ایم اے، کورکمانڈر، گورنر سب میرےساتھ ہیں، شہدا کےلواحقین کےغم میں برابر کے شریک ہیں، پی آئی اےکے پائلٹ ہراول دستہ ہیں۔
سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ میرےشہری شہید ہوئےہیں لہٰذا ایک شفاف انکوائری ہوگی، متاثرین کوشفاف معلومات دی جائیں گی، ہم نےایئرپورٹ ہوٹلز کوخالی کرالیا ہےتاکہ لواحقین رہ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن مکمل کرنےمیں 2سے 3 دن لگیں گے، عوام سےدرخواست ہے فتنہ پھیلانے والےخود ساختہ ماہرین سے دور رہیں۔
ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ 19 شہدا جناح اسپتال اور22 شہدا کی میتیں دیگراسپتالوں میں ہیں، پائلٹ نے لینڈنگ کی کوشش کی لینڈنگ گیئرنہیں کھلے، پائلٹ نےدوبارہ لیڈنگ کی کوشش کی جس دوران طیارہ کریش ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ظفرمسعود کےعلاوہ بچ جانے والوں سے متعلق تفصیلات ابھی موجود نہیں، پاکستان میں عالمی سطح پرسرٹیفائیڈ لوگ واقعے کی تحقیقات کرینگے، عالمی سطح کی تحقیقات کرائیں گے تاکہ شفاف معلومات سامنے آئے۔