May 23, 2020 05:55 pm
views : 258
Location : domestic place
Karachi- Coronavirus death toll jumps to 1101 in Pakistan, 52,437 persons infected
کراچی، کورونا مزید 34 زندگیاں نگل گیا، 1101 اموات، کورونا متاثرین کی تعداد 52 ہزار 437 تک جاپہنچی، 1743 نئے کیسز رپورٹ
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں
کے دوران 1743 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 18 ہزار 730، سندھ میں 20
ہزار 883، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 391، بلوچستان میں 3 ہزار 198، گلگت
بلتستان میں 607، اسلام آباد میں ایک ہزار 457 جبکہ آزاد کشمیرمیں 171 کیسز
رپورٹ ہوئے۔
سندھ میں 340، پنجاب میں 324، خیبر پختونخوا میں 381، گلگت
بلتستان میں 4، بلوچستان میں 39 اور اسلام آباد میں 12 مریض جان سے ہاتھ
دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری
ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔