May 23, 2020 05:58 pm
views : 248
Location : domestic place
Karachi- I will resign if any negligence is found in the plane crash, says Aviation Minister
کراچی، طیارہ حادثے میں کوتاہی ثابت ہوئی تو مستعفی ہو جاؤں گا، وزیر ہوابازی
وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی آئی اے کے سی ای او کے ہمراہ کراچی میں طیارہ حادثہ کے مقام کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔
غلام سرور خان نے کہا کہ پائلٹ نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی کہ جانی نقصان کم سےکم ہو، اس نے رن وے پر جانے کی پوری کوشش کی لیکن جب تک دیکھا کہ وہاں تک پہنچنا محال ہے تو تنگ گلی میں اتارا، واقعے میں متاثر ہونے والے گھروں اور گاڑیوں کی مرمت کا خرچہ حکومت برداشت کرے گی اور شہریوں کا مالی نقصان پورا کرے گی۔
وزیر ہوابازی نے مزید کہا کہ مکمل غیر جانبدار اور شفاف انکوائری کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات میں وزیر یا پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو کی غیر ذمہ داری اور کوتاہی ثابت ہوئی تو نہ صرف استعفی دیں گے بلکہ خود کو احتساب کے لیے بھی پیش کریں گے کہ ہمارے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔