May 23, 2020 06:00 pm
views : 247
Location : domestic place
Karachi- Eid moon to be visible between 7.36pm and 8.15pm tonight, says Fawad Chaudhry
اسلام آباد، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق کل پاکستان میں عید الفطر ہوگی، فواد چودھری
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا مشکلات پر قابو پانا ہی زندگی ہے، مذہبی تہواروں کو یکجہتی کی وجہ بننا چاہیئے، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہمیشہ سے تنازع کا شکار رہا، ریاست فرقہ واریت سے بالاتر ہوتی ہے، دنیا میں چاند دیکھنا اب کوئی مسئلہ نہیں رہا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا اسلام ہمیں علم حاصل کرنے کی جستجو کی تعلیم دیتا ہے، چاند کو زمین کے گرد چکر مکمل کرنے میں 29 دن سے کچھ زیادہ لگتا ہے، سورج کی روشنی میں چاند نظر نہیں آتا، سورج غروب ہونے اور چاند نکلنے میں 38 منٹ کا فرق ہونا چاہیے، چاند کی اونچائی 6.5 ڈگری ہونی چاہیے، چاند نظر آنے کا کم سے کم زاویہ 9 ڈگری کا ہونا چاہیے، 22 مئی کی رات 10 بجکر 39 منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے۔