May 23, 2020 06:04 pm
views : 255
Location : domestic place
Islamabad- Ruet-e-Hilal Committee to decide about Eid: Noorul Haq Qadri
اسلام آباد، عید کا فیصلہ فواد چوہدری نہیں بلکہ روئیت ہلال کمیٹی کرے گی، وزیر مذہبی امور
وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق پاکستان کے عوام اور حکومت عید منائے گی، شریعت، دین چاند کی رویت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے۔
نورالحق قادری نے کہا کہ فواد چوہدری میرے اچھے دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندہ کو بھی اس دفعہ مرکزی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، شہادت اور رویت کے لیے سائنس اور جدید آلات کی معاونت لی جاسکتی ہےمگر عید کا فیصلہ علما کرام ہی کریں گے۔