May 23, 2020 06:07 pm
views : 265
Location : domestic place
Karachi- People should not throng in Market unnecessarily, CM Sindh
کراچی، عوام بازاروں میں غیر ضروری رش نہ کریں، وزیر اعلیٰ سندھ کی اپیل
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 24 گھنٹے میں 4 ہزار 336 ٹیسٹ کیے جس میں 762 مثبت آئے۔ اب تک 1 لاکھ 53 ہزار 902 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن میں سے 21 ہزار 645 مثبت آئے۔کرونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 354 ہوگئی ہے۔ اس وقت 14 ہزار 78 مریض زیر علاج ہیں، گھروں میں 12 ہزار 424 مریض زیر علاج ہیں۔ آئیسولیشن سینٹرز میں 794 اور اسپتالوں میں 860 مریض زیر علاج ہیں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ 155 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 34 وینٹی لیٹرز پر ہیں، مزید 198 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے جس کے بعد صحتیاب مریضوں کی تعداد 7 ہزار 213 ہوگئی ہے۔