May 23, 2020 06:12 pm
views : 253
Location : domestic place
Karachi- heat weather in different parts of the country
کراچی، ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی
سندھ میں سورج کی تپش نے شہریوں کو جھلسا دیا۔ حیدرآباد، نوابشاہ، لاڑکانہ، موہنجوداڑو، مٹھی، جیکب آباد میں بھی شدید گرمی ہے، پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم انتہائی گرم رہے گا۔ لاہور، فیصل آباد میں پارہ 42، ملتان 43 اور ڈی جی خان میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی توقع ہے۔ جنت نظیر وادی کشمیر میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔