گلگت،لاکھوں لوگوں کا دل جیتنے والے رضا نے عید دوستوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے منائی
پاکستان کے گلگت بلتستان میں پہاڑوں کے سامنے ناچتے ہوئے ایک بچے کی ویڈیو جسےلاکھوں لوگوں نے پسندکیا اور شیئر بھی کیا تھا، کمسن محمد رضا نے عید اپنے من پسند دوستوں کے ساتھ اسی طرح ڈانس کرتے ہوئے منائی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو ،جو رضا کی خالہ ، شہنیلہ رضا نے بنائی تھی ، اور اسے رواں سال سال اپریل میں انٹرنیشنل ڈانس ڈے کے موقع پر یونیسف نے بھی شیئر کیا تھاجسے ٹویٹر پر ایک ملین کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل نے بھی اس پاکستانی لڑکے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پانچ سالہ رضا جو کلاس ون کا طالب علم ہے ، کا تعلق شمالی پاکستان میں گلگت بلتستان کی دور دراز پہاڑی وادی پاسو سے ہے اور وہ تین بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہے۔ اس کے والدین گاؤں میں کراکری کا ایک چھوٹا اسٹور چلاتے ہیں۔
عید کے دن ، رضا گاؤں کے مضافات میں سرسبز میدان میں اپنے کزنز اور دوستوں سے ملا ، جہاں انہوں نے چاکلیٹ بانٹ کر ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔
رضا نے اپنے پیغام میں عید کی مبارکباد دی ،اور اسٹے ہوم اسٹے سیف کا بھی پیغام دیا