May 25, 2020 11:35 pm
views : 242
Location : Different Places
Karachi- Hot weather likely to prevail in most parts of country during 2-day
کراچی،عید کے دوسرے روزصوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں شدید گرمی
عید کے دوسرے روزصوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری رہا جب کہ سندھ میں پارہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
پاکستان کے شہریوں کا عید کا دوسرا روز شدید گرمی میں گزارا۔ صوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، سندھ میں پارہ 48 ڈگری تک ہونے کا امکان ہے۔
لاہور میں سورج آگ برسانے لگا، درجہ حرارت 42 ڈگری پر پہنچ گیا۔
عید کے دوسرے روز نوجوانوں اور بچوں نے نہر کا رخ کر لیا، گرم موسم میں نوجوان نہروں میں ڈبکیاں لگانے لگے۔
عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث تفریحی مقا مات بند ہیں جس کے بعد نہر پر رش بڑھ گیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں ہلکی ہوائیں لو کی شکل اختیار کریں گی جب کہ وادی کوئٹہ اور بلوچستان کےبیشترعلاقوں میں مطلع صاف اور موسم خشک رہے گا۔
صبح 11 بجے کراچی کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے۔ قلات میں آج صبح کم سےکم درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈرہا۔