May 26, 2020 05:48 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus death toll jumps to 1,197 in Pakistan with 57,705 cases
کراچی، پاکستان میں کورونا نے مزید "30 افراد "کی جان لے لی، متاثرین کی تعداد "57 ہزار "سے متجاوز
کورونا بدستور بے قابو، مزید 30 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ملک بھر میں اموات ایک ہزار ایک سو 97 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں 57 ہزار 705افراد وائرس سے متاثر ہیں۔
سندھ میں 22 ہزار 934، پنجاب میں 20 ہزار 654 مریض، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 80 اور بلوچستان میں 3 ہزار468 کیس سامنے آئے۔ اسلام آباد میں سترہ سو اٹھائیس کورونا کا شکار ہیں۔
مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیاتو لاپرواہی کے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، صورتحال ایسی ہی رہی تو نرمی کے فیصلے پر نظرثانی ہوگی۔
سندھ حکومت نے عید کے بعد صوبے میں کرفیو لگانے کی افواہوں کی تردید کی ہے، مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عوام گمراہ کن خبروں پر کان نہ دھریں، کورونا کی روک تھام کیلئے بھرپور ساتھ دیں۔