May 26, 2020 07:16 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Islamabad- Opposition Leader demanded that the nation be informed about testing data
اسلام آباد، لاک ڈاوَن کھولنے سے پہلے حکمت عملی ہوتی تو کورونا متاثرین نہ "بڑھتے"، شہبازشریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ملک میں کورونا سے متاثرین اور اموات کی شرح میں "اضافے "پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ اور کھولنے سے پہلے "حکمت عملی "ہوتی تو متاثرین کی تعداد میں "بے تحاشا اضافہ "نہ ہوتا، پھر کہتا ہوں کہ مزید وقت ضائع نہ کریں اور ہمہ جہت جامع قومی حکمت عملی بنائیں۔مشترکہ مفادات کونسل کا فوری اجلاس بلاکرحالات کا جائزہ لیا جائے اور تازہ ترین حالات کو دیکھتے ہوئے ازسرنو حکمت عملی کا تعین کیا جائے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پچھتانے، ہاتھ ملنے اور تقدیر کا لکھا کہنا کوئی پالیسی نہیں، قوم کو بتایا جائے کہ اسپتالوں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت کی اس کے پھیلاؤ کو روکنے کی حکمت عملی کیا ہے؟
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ بہترین تدابیر سے نقصانات کم کئے جاسکتے ہیں، وقت تیزی سے گزر رہا ہے، حالات کے مطابق "متعلقہ پہلوؤں "پر توجہ دی جائے تاکہ نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے،عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرے ورنہ خدانخواستہ حالات ہاتھ سے نکلے جارہے ہیں۔