May 26, 2020 07:19 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Islamabad- world is adopting strategy of the PM regarding Corona, says Shahbaz Gill
اسلام آباد، دنیا وزیراعظم کی کورونا سے متعلق حکمت عملی کو اپنا رہی ہے، شہباز گل
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے کورونا کی صورت حال پر تشویش سے متعلق بیان کے رد عمل میں کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے پاس ایک ہی حکمت عملی ہے اور وہ میڈیا میں زندہ رہنے کے لیے لکھے ہوئے گھسے پٹے بیان دینے اور خود کورونا پر اجلاس بلا کر کورونا کے ڈر سے اس میں شامل نہ ہونے کی حکمت عملی ہے۔
شہباز گل کا اپویشن لیڈر کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ اخر کہنا کیا چاہتے ہیں؟ لفاظی کی بجائے تجویز بتائیں جو آپ نے دی ہو؟، کیا آپ بتائیں گے کہ جہاں آپ نے اپنی تجاویز دینا تھیں وہاں کیوں نہیں آئے؟، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی میٹنگ میں لمحہ بہ لمحہ صورتحال دیکھتے ہوئے فیصلے کئے جاتے ہیں۔