May 26, 2020 07:49 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Lahore- Government's job is only to arrest members of the opposition
لاہور، ڈھول بجانے سے ملک نہیں چلتے، لیگی رہنماء احسن اقبال کہتے ہیں کسان جل رہا ہے، وزیر اعظم نتھیا گلی میں سیر کررہے ہیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کویقین نہیں آرہاڈی چوک سےایوان اقتدار میں بیٹھ چکی ہے،حکومت صرف مخالفین کی پگڑیاں اچھالتی ہے،کوروناکےبغیربھی ملکی معیشت دیوالیہ ہوچکی تھی۔
احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹڈی دل جب فصلیں تباہ کرتی ہےتوکہاجاتاہےکھیتوں میں ڈھول بجاؤ، ڈھول بجانےسےملک نہیں چلتے،وزیراعلیٰ پنجاب اپنےعلاقے میں ٹڈی دل نہیں سنبھال سکے۔ٹڈی دل سےمتاثرکسانوں کیلئےریلیف پیکج کااعلان کیاجائے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ کسان جل رہا ہے،وزیراعظم نتھیاگلی میں سیرکررہےہیں،اعدادوشمار کی سب سےزیادہ جعل سازی موجودہ حکومت نےکی۔