May 26, 2020 07:51 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Karachi- French team arrives in Karachi to probe PIA plane crash
کراچی، طیارہ حادثہ تحقیقات، فرانسیسی ٹیم کا جائے حادثہ کا معائنہ، شواہد اکٹھے کئے
پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے گیارہ رکنی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم کراچی پہنچ گئی، فرانسیسی ماہرین 22 مئی کو کراچی میں پرواز پی کے 8303 کی تباہی کی وجوہات جاننے کی کوشش کریں گے۔ ٹیم نے کراچی ائیرپورٹ سے ملحقہ کالونی میں جائے حادثہ کا معائنہ کیا ۔
ٹیم کے ارکان کے دورے کے سبب حادثہ سے تباہ شدہ ایئر بس کی باقیات کی منتقلی پہلے سے ہی روکی جا چکی ہے۔ ٹیم مزید تحقیقات کیلئے بلیک باکس اور دیگر ضروری آلات اپنے ساتھ فرانس لے جائے گی۔
خیال رہے کہ 22 مئی کو قومی ائیر لائن کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز ائیرپورٹ سے ملحقہ آبادی پر گر کر تباہی کا شکار ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 97 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 2 مسافر زندہ بچ گئے تھے۔