May 26, 2020 07:55 pm
views : 228
Location : Domestic Place
Karachi- PIA plane crash, 41 bodies handed over to relatives after identification
کراچی، پی آئی اے طیارہ حادثہ ،اکتالیس میتیں شناخت کے بعد لواحقین کے سپرد
ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متاثرہ خاندانوں سے پی آئی اے انتظامیہ مسلسل رابطے میں ہے، پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے لواحقین کو کراچی کی انٹرنیشنل اورڈومیسٹک ٹکٹیں جاری کیں، اب تک 4 میتیں لاہوراور3 اسلام آباد پہنچائی جاچکی ہیں، میتوں کووزیراعظم کی خصوصی ہدایات پران کے گھروں تک پہنچایا جارہا ہے، 32 لواحقین اور حادثے میں بے گھر 13 افراد کو ائیرپورٹ ہوٹل اورقصرِنازمیں ٹہرایا جارہا ہے، جب کہ متاثرہ گھروں اوراملاک کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے کا کام جاری ہے۔
دوسری طرف طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے کراچی کے مسافر محمد زبیر نے عید کے پرمسرت موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ویڈیو پیغام میں محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ میرے لئے دعا کرنے والوں کا دلی طور پر شکر گزار ہوں ۔زبیر نے حادثے کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے معذرت کرلی۔