May 26, 2020 07:57 pm
views : 253
Location : Domestic Place
Karachi- Mercury to hit 48 degree in Sindh as hot weather sweeps across Pakistan
کراچی، ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرما جوبن پر، گرمی حدوں کو چھونے لگی، نوابشاہ میں پارہ اڑتالیس ڈگری تک جانے کا امکان
ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرما جوبن پر، گرمی حدوں کو چھونے لگی۔ سندھ میں سکھر، نوابشاہ، موہنجوداڑو، مٹھی اور جیک آباد شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں پارہ اڑتالیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی موسم شدید گرم ہے۔
لاہور میں درجہ حرارت چوالیس، ملتان اور بہاولپورمیں چھیالیس، ڈی جی خان میں سینتالیس تک جاسکتا ہے۔ جنت نظیر وادی کشمیر میں موسم خشک رہے گا۔ درجہ حرارت بیالیس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔