May 27, 2020 03:40 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus death toll jumps to 1,225 in Pakistan with 59,151 cases
کراچی، کورونا کا پھیلاؤ تیز، ایک ہی دن میں 28 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد ایک ہزار 225 ہوگئی جبکہ 59 ہزار 151 متاثر ہوگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1446 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 21 ہزار 118، سندھ میں 23 ہزار 507، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 259، بلوچستان میں 3 ہزار 536، گلگت بلتستان میں 638، اسلام آباد میں ایک ہزار 879 جبکہ آزاد کشمیر میں 214 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ میں 374، پنجاب میں 362، خیبر پختونخوا میں 416، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 42 اور اسلام آباد میں 18 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔