اسلام آباد، مودی حکومت خطے اور ہمسائیوں کیلئے خطرہ بن چکی، وزیراعظم
سرحدی تنازع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا انہوں نے کہا فاشسٹ مودی حکومت بھارتی اقلیتوں کیلئے بھی خطرات کا باعث ہے، اس نے مقبوضہ کشمیر کا غیر قانونی طور پر الحاق کیا اور چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔
خیال رہے مودی سرکار کے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی ناکام کوشش کے دوران 250 بھارتی فوجی چینی حدود میں داخل ہوئے۔ ٹریس پاسنگ کے بعد بھارتی اور چینی فوجی آپس میں گتھم گتھا ہوئے، لوہے کے راڈز اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ہوا، فریقین کے 100 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے، بہادر چینی افواج نے بھارتی کارروائی پسپا کرتے ہوئے لداخ کے متنازعہ علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا۔
پانچ مئی کو ٹریس پاسنگ واقعے کے بعد چین نے جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فوج کے حراست میں لئے گئے دستے کو رہا بھی کر دیا تھا۔ چین نے سرحد پر مزید 5 ہزار فوجی تعینات کر دئیے ہیں۔