May 27, 2020 03:48 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Lahore- Maryam Aurangzeb demands government to publish an advertisement for the disappearance of PM.
لاہور، مریم اورنگزیب کا حکومت سے وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنے کا مطالبہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اعظم عمران خان کو عوامی ایشوز پر ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف جانے کی بجائے خودکشی کا اعلان کرنے والا، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والا وزیر اعظم لاپتہ ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پانچ سال سے فارن فنڈنگ کا کیس جاری لیکن احتساب خود سے شروع کرنے والے وزیراعظم کا کچھ پتہ نہیں۔ بی آر ٹی کے ایک سو چھبیس ارب کے کھڈے کھودے گئے، دس ارب درخت لگادیئے ہیں لیکن خفیہ بینک اکاؤنٹس برآمد ہوگئے۔