May 27, 2020 03:50 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Karachi- PTI will expose Sindh government, Haleem Adil Shaikh
کراچی، لیاری والے بندوقیں جمع کرائیں،ان کو فٹبال مہیا کرینگے، حلیم عادل شیخ
حلیم
عادل شیخ نے اپنے ایک بیان میں سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ
طیارہ حادثے میں سندھ حکومت کی کوئی ایمبولینس نہیں تھی اور نہ ہی سندھ
حکومت کا پی ڈی ایم اے کا کوئی ادارہ نظر نہیں آیا، طیارے حادثے کے جائے
وقوعہ پر پہنچے تو پولیس، رینجرز، فوج اور ایدھی نظر آئی۔
حلیم عادل
شیخ نے کہا ہے کہ اس طیارہ حادثے کی رپورٹ سامنے آئے گی ، پی آئی اے اور
انشورنس کمپنی رابطے میں ہیں، پورے سندھ میں گراؤنڈ لیول پر پی ٹی آئی
جڑی ہوئی ہے، سعید غنی کو ہر معاملے پر بھیج دیا جاتا ہے، سعید غنی کا تعلق
کیا ہوا بازی سے ہے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ آج تک پھوپھو کے
خلاف کوئی انکوائری کمیٹی نہیں بنی، لوگ کتوں کے کاٹنے اور کچی شراب سے
مرگئے، سندھ حکومت مسجد، امام بارگاہ بند کرتی ہے اور شراب خانے کھولتی
ہے، ایسا لگتا ہے شراب خانے کورونا فری زون ہے، سارے شراب کھانے مکیش
چاؤلہ کے ما تحت آتے ہیں۔