May 27, 2020 03:54 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Karachi- Plane crash investigation wide scope, part of black box found, investigation team finds cockpit voice record
کراچی، طیارہ حادثے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع، بلیک باکس کا ایک حصہ مل گیا،تحقیقاتی ٹیم کو کاک پٹ وائس ریکارڈ کی تلاش
فرانسیسی
ٹیم کی 11 رکنی ٹیم جائے حادثہ پہنچی جہاں پی آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے
اراکین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، ملبہ اٹھانے کیلئے ہیوی مشینری جائے
حادثہ پہنچا ئی گئی، جہاز کے انجن، لینڈنگ گیئرز، ونگز کو چیک کیا گیا،
بلیک باکس اور وائس ریکارڈر کے ذریعے بات چیت پر بھی غور کیا جا رہا ہے،
ٹیم کے پاس جدید آلات موجود ہیں، پی آئی اے کی ٹیم کو تکنیکی معاونت دی
فراہم کی گئی۔
دوسری جانب تحقیقاتی ٹیم کو کاک پٹ وائس ریکارڈ کی تلاش
ہے، بلیک باکس کے اس دوسرے حصے میں تحقیقات میں مدد مل سکے گی، 6 روز بعد
بھی کاک پٹ وائس ریکارڈ نہ مل سکا، کاک پٹ وائس ریکارڈ سے پائلٹ اور معاون
پائلٹ دوران پرواز گفتگو کا پتہ چل سکے گا۔