May 27, 2020 03:56 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Lahore- 176 Pakistanis stranded in India repatriated
لاہور، بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
نئی دہلی
میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے ابتک بھارت سے 400 پاکستانی شہریوں
کی واپسی یقینی بنائی گئی ہے۔ بھارت سے واپس آنیوالے پاکستانی شہریوں میں
مسلمان ، سکھ اورہندوشامل ہیں زیادہ ترایسے ہیں جو مذہبی یاتراکے ویزے
پربھارت گئے تھے۔
بھارت سے واپس آنیوالے پاکستانی شہریوں کی سکریننگ کی گئی ہے، کورونا وائرس کے مشتبہ افرادکو کورنٹائن سنٹربھیجاجائیگا۔
دوسری
طرف بھارت میں مقیم بھارتی شہری بھی واپس اپنے ملک جانے کے منتظرہیں، اس
وقت بھارت میں 208 بھارتی شہری پاکستان میں مقیم ہیں جن میں مقبوضہ جموں
وکشمیرسے تعلق رکھنے والی میڈیکل کی طالبات بھی شامل ہیں جولاہورکی فاطمہ
جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں مقیم ہیں۔