May 27, 2020 03:59 pm
views : 227
Location : Domestic Place
Karachi- Lollywood actress Rani 27th Birth Anniversary
کراچی، ایک عرصے تک فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والی لالی ووڈ اداکارہ رانی کی 27 ویں برسی منائی گئی
معصوم
چہرے اور دل موہ لينے والي اداؤں کے ساتھ انیس سو اکسٹھ میں فلمی دنیا میں
قدم رکھنے والی رانی کو ابتداء میں تو مشکل حالات کا سامنا رہا لیکن پھر
انہیں ہدایت کار حسن طارق کا ساتھ نصیب ہوا ۔جو انہیں شہرت کی بلندیوں پر
لے گیا ۔ رانی کی فلموں انجمن اور ثريا بھوپالی کی کوئی مثال نہيں ملتی۔
آٹھ
دسمبر 1946 کو لاہور میں پیدا ہونے والی رانی کا اصل نام ناصر تھا مگر
انہوں نے رانی کے نام سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔اداکارہ کی یکے بعد
دیگرے 10 فلمیں بری طرح ناکام ہوئیں جس کی وجہ سے رانی پربدقسمت اداکارہ
کا ٹھپہ لگ گیا لیکن 1967 میں فلم دیوربھابی کی کامیابی کے بعد رانی کی
قسمت کا ستارہ چمک اٹھا، اداکارہ نے طویل عرصے پاکستانی فلم نگری پرراج کیا
۔
رانی نے اپنے فلمی کیرئیرمیں فلم میرا گھر میری جنت اور سونا چاندی
کیلئے دو نگار ایوارڈز حاصل کیے۔ اداکارہ رانی کو مکالموں کی ادائیگی اور
جذبات کے اظہار کے ساتھ ساتھ رقص پربھی عبورحاصل تھا۔ اپنے فنی کیرئیر میں
رانی ٹي وي سکرین پر بھی جلوہ گرہوئیں اور چھوٹی اسکرین پر بھی یکساں
مقبولیت حاصل کی۔