May 28, 2020 12:42 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Karachi- History of PIA Plane Crashes
کراچی،پی آئی اےکے قیام سے لے کر اب تک 13 طیارے حادثات کا شکار ہوئے
پی آئی
اے کے قیام کے فوری بعد ہی فضائی حادثات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پہلا حادثہ
1957ء میں خلیج بنگال میں پیش آیا۔ جس میں 24 مسافر جان سے گئے۔ 1958ء میں
نیو دہلی میں طیارے کو حادثہ پیش آیا جس میں 20 مسافر جان سے ہاتھ دھو
بیٹھے۔1965ء میں پی آئی اے کے دو طیارے حادثات کا شکار ہوئے، لواری ٹاپ پر
طیارے حادثے میں 22 مسافر جاں بحق ہوئے جبکہ قاہرہ سے لندن کیلئے افتتاحی
پرواز میں 20 مسافر لقمہ اجل بنے۔ 1970 ء میں اسلام آباد میں فوکر طیارہ
گرنے سے 30 افراد زندگی سے محروم ہوگئے۔1972ء میں راولپنڈی میں فوکر طیارہ
گرنے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق ہوئے، 1979ء میں طائف میں پی آئی اے
کا طیارہ تباہ ہوگیا حادثے میں 165 مسافر جان سے گئے۔ 1986ء میں پشاور کے
قریب فوکر طیارہ حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 1989ء میں گلگت کے قریب
حادثے میں 54 مسافر ہلاک ہوئے۔ ستمبر 1992ء میں نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو
میں طیارہ حادثے میں 167 مسافر جاں بحق ہوئے۔ 2006ء میں ملتان کے نزدیک
فضائی حادثے میں 45 مسافر جان سے محروم ہوگئے۔ جولائی 2010 ء میں اسلام
آباد میں ایئر بلیو کی پرواز حادثے کا شکار ہوئی جس میں 152 مسافر جان سے
گئے۔ اپریل 2012ء میں بھوجا ایئر لائن کا طیارہ اسلام آباد میں حادثے کا
شکار ہوا جس میں 130 مسافر جاں بحق ہوئے۔ دسمبر 2016ء کو پی آئی اے کا اے
ٹی آر طیارہ جس میں 42 مسافر سوار تھے چترال سے اسلام آباد آنا سے گر کر
تباہ ہوگیا جس میں جنید جمشید بھی تھے۔ مئی 2020ء میں طیارہ فنی لینڈنگ کا
شکار ہوا جس میں لینڈنگ سے پہلےویل نہیں کھلے۔ طیارے میں 91 مسافر اور عملے
کے 7 افراد سمیت 98 افراد سوار تھے- یہ طیارہ لاہور سے کراچی آرہا تھا کہ
گر کر تباہ ہوگیا۔
اس حوالےمعروف تجزیہ کار ادیب صفوی کا کہنا تھا کہ