May 28, 2020 03:32 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan Celebrates Youm-e-Takbeer
کراچی، اٹھائیس مئی انیس سو اٹھانوے ، یوم تکبیر ، جس روز بھارت کے ناپاک عزائم ہوئے پیوند خاک پوری دنیا پر ظاہر ہوا ناقابل تسخیر پاکستان
قوموں اور ملک کی تاریخ میں کچھ ایسے واقعات پیش آتے ہیں جو یمیشہ کیلئے امر ہوجاتے ہیں اور اس ملک کی تاریخ کا اہم حصہ بن جاتے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں یوم آزادی، قرارداد پاکستان، یوم دفاع اور یوم تکبیر جیسے روشن اور تابندہ دن موجود ہیں۔
اٹھائیس مئی انیس سو اٹھانوے جب پاکستان ہوا جوہری طاقت کے جوہر سے مزین اور بنا ایٹامک قوت رکھنے والا پہلا اسلامی ملک، جس روز بھارت کے ناپاک عزائم ہوئے پیوند خاک پوری دنیا پر ظاہر ہوا ناقابل تسخیر پاکستان، چاغی کے پہاڑوں سے اڑتی راکھ میں سنائی دیں اللہ واکبر کی صدائیں
یوم تکبیر اس دن کو کہا جاتا ہے جس دن پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے دنیا کی ساتویں اور اسلام کی پہلی اٹامک طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
جب بھارت نے فروری میں انیس سو چوھتر میں پہلی بار ایٹمی تجربہ کرکے اپنی طاقت کے ثبوت پیش کیا، یہ تجربہ پاکستان کی سلامتی کیلئے بھی بہت بڑا چیلنج تھا اور اس ہی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کے ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر نے انیس سو چوھتر میں وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو خط لکھ کر ایٹمی پروگرام کیلئے کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا جس کے بعد پرامن ایٹمی پروگرام کا آغاز ہوا۔
یوم تکبیر اٹھائیس مئی کو ہر سال پورے جوش وخروش سے منایا جاتا ہے کہ جب پاکستان نے چاغی کے مقام پر نعرہ تکبیر کی گونج میں پانچ ایٹمی دھماکے کئے۔پاکستانی سائنسدانوں نے انتہائی مشکل حالات کے باوجود ایٹمی پروگرام کو جاری رکھا اور ملک کو جدید ترین صلاحیت رکھنے والے ممالک میں شامل کرادیا۔