May 28, 2020 03:36 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Karachi- Thunderstorms are forecast across the country
کراچی، ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی، موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں آئندہ چھ روز تک ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، میانوالی میں بادل برسیں گے جب کہ کئی شہروں میں آندھی بھی آئے گی۔
محکمہ موسمیات نے ڈیرہ غازی خان، ملتان، رحیم یارخان اوربہاولپور میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ اسلام آباد، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں اور بلوچستان میں بھی بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کی شب سے منگل تک ملک میں موسم ابر آلود رہے گا،گرج چمک ہوگی، بارش برسے گی اور تیزہوائیں بھی چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بادل برسیں گےجب کہ گلگت بلتستان میں بھی بارشیں ہوں گی۔