May 28, 2020 03:39 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Lahore- Model Uzma Khan torture Case registered against 15 unidentified persons including 3 women.
لاہور،ماڈل عظمیٰ خان پر تشدد کا مقدمہ درج
ماڈل عظمیٰ خان پر تشدد کا مقدمہ 3 خواتین سمیت 15 نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا- مقدمہ عظمیٰ خان کی رپورٹ پر درج کیا گیا جس کے مطابق ماڈل نے پولیس کو بتایا کہ وہ 2 بہنیں اعتکاف سے اٹھی تھیں، حملہ آورگھر کا دروازہ توڑ کرداخل ہوئے، حملہ آور خاتون نے ان کی بہن کو سر پر بوتل مارکر زخمی کیا۔
ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہےکہ حملہ آور خواتین اور ان کے گارڈز نے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، حملہ آور 2 موبائل فون،سونے کی انگوٹھیاں، 50 لاکھ مالیت کا سامان بھی لے گئے۔
مقدمے میں زبردستی گھر میں گھسنے، جان سے مارنے کی دھمکیوں، توڑ پھوڑ ،گہرے زخموں کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق دفعہ 452 اور 337 ایف ٹو ناقابل ضمانت ہیں۔
دوسری طرف سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے جواب میں عثمان ملک کی اہلیہ آمنہ عثمان نے بھی ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا مؤقف ہے کہ انہوں نے عظمیٰ خان کے ساتھ جو کچھ بھی کیا وہ بالکل ٹھیک تھا۔