May 28, 2020 04:08 pm
views : 233
Location : Domestic Place
Karachi- Sindh government rejects impression of running out of space in hospitals
کراچی، حکومت سندھ نے اسپتالوں میں جگہ ختم ہونے کے تاثر کو مسترد کر دیا،وزیر اطلاعات سندھ کہتے ہیں صوبے میں اکتیس مئی تک لاک ڈاون پابندیوں کا اطلاق ہوگا
کراچی میں وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سول اسپتال کراچی اوجھا کیمپس اور لیاری جنرل اسپتال میں گنجائش ہے۔
چینی کمیشن رپورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا چینی انکوائری کمیٹی میں وزیراعلیٰ سندھ کو ایک بار بھی نہیں بلایا گیا، انکوائری کمیٹی نے 2019 میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کی اور انکوائری رپورٹ مارچ 2020 میں جمع ہوئی۔
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی اجازت سے 11 لاکھ ٹن چینی کی ایکسپورٹ ہوئی، وزیراعظم کی اجازت سے دو ارب روپے کی فریٹ سبسڈی دی گئی۔
طیارہ حادثے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سند ھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی اجلاس کے حوالے سے پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ ایس او پی پر اتفاق ہواہے، چاہتے ہیں کہ طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات ہو۔