May 29, 2020 03:14 pm
views : 239
Location : Accountibility Courts
Islamabad- Toshakhana case: NAB court issues arrest warrant against Nawaz Sharif
اسلام آباد، توشہ خانہ ریفرنس، نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری، زرداری کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی نے توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا نواز شریف کے جاتی عمرہ پر سمن کی تعمیل کرائی گئی تاہم وہ پیش نہیں ہوئے، نواز شریف، آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری جب کہ یوسف رضا گیلانی اور ملزم عبدالغنی مجید کو گرفتار کیا جائے۔
وکلاء صفائی نے موقف اپنایا کہ ملزم آصف زرداری اور انور مجید ہسپتال میں زیر علاج ہیں، سفر نہیں کرسکتے، چیئرمین نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے تو نیب پراسیکوٹر کیسے گرفتاری کا کہہ سکتے ہیں ؟۔
عدالتی استفسار پر بتایا گیا کہ نواز شریف کی طرف سے کوئی بھی پیش نہیں ہوا جبکہ آصف زرداری کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے سابق صدر کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکر لی، جبکہ تمام ملزمان کو 11 جون کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔