May 29, 2020 03:18 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Government announced release report of PIA Plane Crash on June 22
کراچی، حکومت پاکستان کا طیارہ حادثے کی رپورٹ 22 جون کو پبلک کرنے کا اعلان
سندھ ہائی کورٹ میں پی آئی اے طیارہ حادثےکی شفاف تحقیقات سےمتعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سےاستفسار کیا طیارہ حادثےکی رپورٹ کب تک آئے گی، جس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کاطیارہ حادثےکی رپورٹ 22 جون کو پبلک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ22 جون تک رپورٹ آنے کے امکان ہیں، وزیر اعظم کی ہدایت پررپورٹ بھی پبلک کی جائےگی۔
درخواست گزار نے کہا 22 مئی کو جوطیارہ تباہ ہوا وہ ناکارہ تھا، جس پر عدالت نے کہا آپ نے تواستدعا کی پی آئی اے کے تمام طیارے گراؤنڈ کردیں، اور درخواست گزار سے استفسار کیا یہ کیسی ممکن ہو سکتاہے؟
عدالت نے کہا حادثےپر حتمی رپورٹ سے پہلے کوئی بات کر نہیں کر سکتے، جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے درخواست پر مزید سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔