May 29, 2020 03:21 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Karachi- Funeral prayers offered after identification of two bodies
کراچی،پی آئی اے حادثہ میں ایک ہی گھر کے پانچ لوگوں کی میتوں میں سے دو کی شناخت کے بعد نماز جنازہ ادا
پی آئی اے حادثے میں ایک ہی گھرانے کے پانچ لوگوں کی میتوں میں سے دو کی شناخت ہونے کے بعد زین پولانی اور ان کی اہلیہ سارا زین کی نماز جنازہ عالمگیر مسجد بہادرآباد میں ادا کردی گئی جبکہ ان کے تین بچوں کی نعشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔
نماز جنازہ میں کاروباری شخصیات کے علاوہ معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرحوم کے رشتہ دار محمد ایاز کا کہنا تھا کہ حادثے کی ذمہ دار پی آئی اے انتظامیہ ہے تاہم ذمہ داروں کے تعین کیلئے حادثے کی صاف وشفاف اور غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہئے۔
مرحوم کے ایک اور رشتہ دار محمد حسین نے کہا کہ دو نعشیں مل گئی ہیں اور تین کی شناخت نہیں ہوئی،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد تین نعشوں کی بھی شناخت کرکے ہمارے حوالے کی جائیں۔