راولپنڈی، عالمی امن کیلئے پاکستان کاعزم غیرمتزلزل ہے،آرمی چیف
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے امن مشنزکےعالمی دن کےموقع پرپیغام میں کہا کہ آج پاکستان اپنےبہادرامن دستوں کےقربانی کےجذبےکویادکرتا ہے، پاکستانی امن دستے دنیا کے دشوار گزار اور شورش زدہ علاقوں میں انسانیت کی خدمت جاری رکھےہوئےہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹرکےتحت عالمی امن کےلیےپاکستان کاعزم غیرمتزلزل ہے۔
امن دستوں کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر کے امن دستوں کی کاوشوں اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کا اعتراف کر کے انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔