May 29, 2020 04:54 pm
views : 237
Location : Karachi Press Club
Karachi- Candles lit in memory of those killed in plane crash
کراچی،طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن
نجی این جی او کے تحت پی آئی اے طیارہ حادثے کے جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والی تعزیتی تقریب کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔
تقریب میں شریک ایک خاتون روبینہ اسلم کا کہنا تھا کہ حادثے سے قبل تمام مسافروں کے گھر والوں کو بہت امیدیں وابستہ تھیں کہ ان کے پیارے گھر واپس آرہے ہیں لیکن بدقسمتی سے حادثہ پیش آگیا جس پر ہمیں بہت افسوس اور دکھ ہے۔
تعزیتی تقریب میں مرد وخواتین کے شریک تھے۔
تقریب میں شریک محمد ریاض کا کہنا تھاکہ ہمیں پی آئی اے طیارے کی تحقیقاتی کمیٹی پر اعتراض ہے۔ کمیٹی میں جونیئر لوگ شامہ ہیں، کمیٹی میں پالپا کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جانا چاہئے، کمیٹی میں ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کو بھی کیا جانا چاہئے تھا تاکہ تحقیقات شفاف ہوتیں۔ سب سے پہلے سی ای او کو استعفیٰ دینا چاہئے۔