May 30, 2020 03:48 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan registers deadliest day of coronavirus pandemic with 78 new deaths
کراچی، کورونا بے قابو، ملک میں ریکارڈ 78 زندگیاں نگل گیا، اموات کی تعداد ایک ہزار تین سو پچانوے ہوگئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2429 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 24 ہزار 104، سندھ میں 26 ہزار 113، خیبر پختونخوا میں 9 ہزار 67، بلوچستان میں 4 ہزار 87، گلگت بلتستان میں 660، اسلام آباد میں 2 ہزار 192 جبکہ آزاد کشمیر میں 234 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ میں 424، پنجاب میں 439، خیبر پختونخوا میں 445، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 46 اور اسلام آباد میں 23 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔
ادھر وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سیفرون شہر یار آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، ڈاکٹر کی ہدایت پر خود کو قرنطینہ کر لیا۔