May 30, 2020 03:52 pm
views : 219
Location : Domestic Place
Lahore- Raja Zafar-ul-Haq, Gohar Ayub Khan and I supported to make Pakistan a nuclear power, Shaikh Rasheed
لاہور، ایٹمی دھماکے راجا ظفرالحق ، گوہرایوب اور میں نے کرائے، شیخ رشید احمد
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت میری ڈیوٹی ایسی تھی کہ مجھے باہر جانا پڑا ، ڈاکٹر عبدالقدیر کے مسئلے پر میں وہ واحد آدمی تھا جو ایران بھی گیا اور قذافی سے بھی میں ہی ملنے گیا تھا۔
شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ 90 روز اہم ہیں، ان 90 دنوں میں 6 اہم چیزیں ہونی ہیں، شریفوں ، گیلانیوں اور زرداریوں نے جس طرح ملک لوٹا ہے، عمران خان کے بیانیے پر عمل ہوکر رہے گا۔ یہ میری سیاسی سوچ ہے جو غلط بھی ہوسکتی ہے۔مزید 5 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان کی فوج نے 72 گھنٹوں میں بھارت کے 2 ڈرون گرائے ہیں، سرحدوں پر کسی نے للکارا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔ بھارت پاکستان سے تو الجھ سکتا ہے لیکن چین سے الجھنے کی کوشش نہیں کرے گا۔ چین ہمارا بہت اچھا دوست ہے، یہ قوم کے چین کےساتھ کھڑی ہوگی۔