May 30, 2020 03:55 pm
views : 227
Location : Domestic Place
Islamabad- Shehbaz Sharif expresses concern over 78 deaths from coronavirus in 24 hours
اسلام آباد، حکومتی ناسمجھی اورعاقبت نااندیشی سے کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، شہبازشریف
قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایک دن میں کورونا سے 72 افراد کے جاں بحق ہونے پر تعزیت اورتشویش کا اظہارِکرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مجرمانہ لاپرواہی سے ڈاکٹرزاورسمجھ رکھنے والا ہرباشعور شخص گھبرایا ہوا ہے، مشترکہ مفادات کونسل کا فوری اجلاس بلایا جائے جس میں وفاق اورصوبے حالات کا ازسرنو جائزہ لے کر اقدامات کریں۔ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز کے جاں بحق ہونے کی بڑھتی تعداد بھی انتہائی تشویشناک ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بے حسی اورغفلت کا نتیجہ خدانخواستہ بڑی تباہی کی صورت نکلنے کوہے، ہوش کے ناخن لئے جائیں، ٹڈی دل کو ڈھول سے بھگانے اور کورونا کے پھیلاوٴ اور اموات پر خاموشی کی حکومتی پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔