لندن، نوازشریف کی لندن کے ہوٹل میں چائے پیتے ہوئے ایک اور تصویر وائرل
علاج کے سلسلے میں عدالت سے ضمانت پر بیرون ملک جانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ لندن میں سڑک کنارے ایک ہوٹل میں اہلخانہ کے ساتھ موجود چائے یا کافی پی رہے ہیں۔
دوسری جانب نوازشریف کی تصویر وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے ترجمان شہباز گل نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کی جس میں مسلم لیگ (ن) کے قائدین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔وفاقی وزیرسائںٹس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی اس تصویر کے وائرل ہونے کےبعد ملک میں نظام عدل اور انصاف پر سوالیہ نشان اٹھائے۔
واضح رہے مسلم لیگ (ن) کے قائد علاج کے سلسلے میں اس وقت لندن میں موجود ہیں اور وہ گزشتہ سال دسمبر میں خصوصی طور پر علاج کے لیے عدالت سے ضمانت لے کر لندن گئے تھے۔