May 30, 2020 04:01 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Lahore- There is no expert on corona virus in the world, Dr Yasmeen Rashid
لاہور، کورونا مریضوں کی معلومات فراہمی کیلئے ویب سائٹ بنا دی، ڈاکٹر یاسمین راشد
صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایپ میں ہر ہسپتال میں دستیاب طبی سہولت سے متعلق تفصیل موجود ہے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنیوالے ریسکیو 1122 سے رابطہ کرسکتے ہیں، کورونا کے مریض کو بیڈ کیلئے انتظار نہیں کرنا پڑے گا، کورونا کی روک تھام کیلئے مکمل اقدامات کیے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کیلئے الگ کنٹرول روم بنایا ہے، ہمیں کورونا کے ساتھ ہی زندہ رہنا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا لوگوں میں شعور پیدا کرنے کیلئے حفاظتی تدابیر بتائی جائیں گی، امریکا جیسے ملک میں بھی لوگ روٹی کھانے کیلئے لائنوں میں کھڑے ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے ہاں غریب آدمی کو روٹی مل رہی ہے، دنیا بھر میں کورونا علاج کیلئے دوا تیار کرنےکی کوشش ہو رہی ہے۔
وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا تمام حقائق میڈیا کے ساتھ شیئر کریں گے، میڈیا کو آگاہ رکھنے کیلئے ویب سائٹ بنائی ہے، پنجاب کے ہسپتالوں میں 27 ہزار بیڈز ہیں، کورونا مریضوں کی معلومات فراہمی کیلئے ویب سائٹ بنائی گئی، صوبے میں کورونا کے 64 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔