May 30, 2020 04:14 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Rawalpindi- ٓImran Khan, Usman Bazdar and Asad Umar are responsible for the rise in sugar prices, Shahid Khaqan Abbasi
راولپنڈی، چینی کی قیمت میں اضافے کے ذمہ دار عمران خان، عثمان بزدار، اسد عمر ہیں، شاہد خاقان عباسی
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا چینی کمیشن نے 347 صفحات کی رپورٹ شائع کی، حقائق نہیں بتائے گئے، چینی کمیشن نے رپورٹ میں ذمے داروں کا تعین نہیں کیا، کمیشن اور رپورٹ حقائق چھپانے کیلئے پبلک ہوتی ہے، کمیشن کی رپورٹ میں یہ نہیں پتہ چلے گا کہ قیمت کیوں بڑھی، ملک میں چینی کی قیمت 60 فیصد بڑھ گئی، جب سے کمیشن بنا ہے چینی کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا چینی برآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کا تھا، کمیشن کی رپورٹ میں اصل حقائق کو چھپایا گیا، 20 ماہ تک چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہا لیکن حکومت نے مانیٹر نہیں کیا، وفاقی کابینہ کی سربراہی وزیرا عظم کرتے ہیں، ذمے دار عمران خان ہیں، چینی کی برآمد ن لیگ کے دور میں بھی ہوئی، قیمتیں کنٹرول رکھی گئیں۔