May 31, 2020 03:35 pm
views : 228
Location : Different Places
Islamabad- Locusts are present in 52 districts of the country,NDMA
اسلام آباد، ملک کے 52 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے، این ڈی ایم اے
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے 52 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے، ٹڈیوں کے وار سے سب سے زیادہ بلوچستان متاثر ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 31، خیبرپختونخوا میں 10، پنجاب میں 5 اور سندھ میں 6 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہیں، ٹڈیوں سے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔
ملک میں 1102 ٹیمیں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، 24گھنٹے میں 3لاکھ 63 ہزار ہیکٹر رقبے کا سروے ہوا، 4900 ہیکٹر رقبے کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا، بلوچستان میں 3200 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے ہوچکا ہے‘۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں 200 ہیکٹر پراسپرے کیا گیا، خیبرپختونخوا میں 800ہیکٹر رقبے کی ٹریٹمنٹ کی گئی، سندھ میں گزشتہ روز 700 ہیکٹر رقبہ ٹریٹ کیا گیا جبکہ مزید اقدامات کا سلسلہ جاری ہے,ملک میں جمموعی طور پر 4لاکھ 92 ہزار ہیکٹر رقبے پر اسپرے کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے۔
خیال رہے کہ کچھ دیگر قبل بلوچستان کے مختلف شہروں میں ٹڈیوں نے تیارپھلوں پر حملہ کردیا جس سے سبی، لورلائی اور خضدار میں موجود تیار فصلیں تباہ ہورہی ہیں۔