May 31, 2020 03:40 pm
views : 230
Location : Domestic place
Khanewal- bus accident leaves six dead and several injured
خانیوال،پل رانگو میں بس الٹنے سے 6 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی
پل رانگو میں بس الٹنے سے 6 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
خانیوال کے نواحی علاقے پل رانگو پر اے سی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار مسافر موقع پر ہی جاں بحق اور درجنوں شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی آپریشن کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 2 افراد دم توڑ گئے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔
بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی اور عینی شاہدین کے مطابق بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔