May 31, 2020 03:43 pm
views : 244
Location : Different Places
Islamabad- Wearing face masks made mandatory in all public places in Islamabad
اسلام آباد میں ماسک نہ پہننے پر قید اور جرمانہ
ملکی دارالحکومت کے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تمام عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، مختلف مقاملات پر چیکنگ بھی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ مارکیٹس، عوامی مقامات، مساجد اور پبلک ٹرانسپورٹ میں چیکنگ ہوگی ماسک نہ پہنے ہوئے شہریوں کے خلاف کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاری اڈہ، گلیوں، سڑکوں، دفاتر میں بھی چیکنگ ہوگی، ماسک پہننے کے حکم کی خلاف ورزی پر 3ہزار جرمانہ اور دفعہ 188تعزیرات کے تحت جیل بھیجا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر فیس ماسک لازمی قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور مارکیٹوں سمیت پرہجوم مقامات پر ماسک لازمی پہنیں۔
ماسک پہننے سے متعلق پالیسی کو تمام صوبوں میں یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ اسلام آباد میں حکمت عملی سخت کردی گئی، ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو ہر صورت ماسک پہننے پر زور دیا ہے۔