May 31, 2020 08:31 pm
views : 233
Location : Domestic place
Islamabad- Pakistan reports 78 more Covid-19 deaths in last 24 hrs, total cases nears 67,500-mark
اسلام آباد،پاکستان میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں تیزی ،ایک روز میں ریکارڈ ہلاکتیں
پاکستان میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں تیزی آگئی اور ایک روز میں کورونا سے ریکارڈ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس 78 زندگیاں نگل گیا اور اب تک کے سب سے زیادہ 3039 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 69 ہزار 496 ہوگئی اور 1483 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 14 ہزار 972 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر ساڑھے پانچ لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے 25 ہزار 56، سندھ میں 27 ہزار 360، خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 540 ، بلوچستان میں 4 ہزار 193 کیسز، اسلام آباد میں کورونا کے 2 ہزار 418، گلگت بلتستان 678، آزاد کشمیرمیں 251 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
ایک شہری محمد عباس کا کہنا تھا کہ آج تین ہزار کیسز سامنے آئے ہیں اور ایسا عید سے قبل ایس او پیز کی خلاف ورزی سے ہوا ہے۔
ایک اور شہری قمبر کا کہا تھا کہ ہمیں گھروں سے بلا ضرورت نہیں نکلنا چاہئیے ہمیں حکومت کی بات کو ماننا چاہیے۔
ناصر عباس کا کہنا تھا کہ حکومت کی لاپرواہی سےحالات خراب ہوئے،حکومت کو عوام کو ریلیف نہیں دینا چاہیے تھا۔a