Jun 01, 2020 03:14 pm
views : 228
Location : Domestic Place
Islamabad- Canada is interested in investing in Pakistan Railways, Canadian High Commissioner
اسلام آباد، کینیڈا کی پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر مس وینڈی گلیمور نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان ریلوے کی ترقی اور بہتری کیلئے سرمایہ کاری کرنے کا بھی اظہار کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ کینیڈا اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور مستقبل میں تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔
کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ خطے میں خوشحالی اور ترقی کے حوالے سے مل کر کا م کرنے کیلئے پر عزم ہیں ۔کینیڈین ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر اور خا ص طور پر حکومت پاکستان کی کورونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔
انہوں نے کینیڈا کی طرف سے پاکستان ریلوے کی ترقی اور بہتری کیلئے سرمایہ کاری کرنے کا بھی اظہار کیا۔