Jun 01, 2020 03:21 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Karachi- Federation takeover in Sindh, situation is deteriorating, Khurram Sherzaman
کراچی، سندھ میں وفاق ٹیک اوور کرے، حالات خراب ہوتے جارہے ہیں، خرم شیرزمان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کراچی میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کو 15 لاکھ روپے لے کر رکھا جارہا ہے، ہر اسپتال میں کورونا کا ٹیسٹ نہیں ہو رہا۔صوبے کے لوگ کورونا ٹیسٹ کے لیے دھکے کھا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاڑکانہ الیکشن کی طرح لوگ آپ کو سبق سکھائیں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عمران شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ڈاکٹرز کی صحت کے ساتھ کھیلا جارہا ہے ، سندھ حکومت ایک کرپٹ ترین حکومت ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر سیماء ضیاء نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ڈرامے کرنے پر ایوارڈ دینا چاہیے، آج چوتھا مہینا ہے کورونا کے لیے سندھ میں کال سینٹر تک نہیں بن سکا۔