سری نگر، بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق ڈپریشن کراچی سے ایک ہزار دو سو پچیاسی کلومیٹر جب کہ ممبئی سے پانچ سو اسی کلومیٹر دور ہے۔
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس سے چھتیس گھنٹوں میں ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے، سائیکلون کا رخ ممبئی یا گجرات کی جانب رہے گا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساحل کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم ماہی گیر گہرے سمندر میں جاتے ہوئے احتیاط کریں۔
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ تین دن مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہے گا،کراچی میں نچلی سطح کے بادلوں کے باعث بوندا باندی یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی کا درجہ حرارت چھتیس سے سینتیس ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔