Jun 01, 2020 03:27 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Karachi- Drivers faces problem due to Public Transport ban
کراچی، پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش، ڈرائیورز پریشانی کا شکار، گھروں پر فاقہ کشی کی نوبت
پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے ڈرائیورز کی زندگیاں دشواریوں کا شکار بن گئیں۔ ڈرائیورز اور کنڈیکٹروں کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آن پہنچی۔
اس حوالے سے ایک ڈرائیور کا کہنا تھا کہ جب بازار بھی کھول دیئے گئے ہیں اور چنگ چی رکشتہ اور تمام سواریاں بھی سڑکوں پر آگئیں ہیں تو پھر پبلکی ٹرانسپورٹ کیوں بند کررکھی ہیں۔
بس اڈوں پر کھڑی بسیں اور کوچز دھول مٹی کی وجہ سے خراب ہونے کی جانب گامزن ہیں۔
ایک اور ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ہم اتنے عرصے سے بے روزگار ہیں ہم کیا کریں، کس طرح گزارا کریں۔ ہم بھی بیوی بچوں والے ہیں۔
ڈرائیوروں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس او پیز کے تحت ہی صحیح کوئی لائحہ عمل تشکیل دے کر ہماری گاڑیوں کو سڑکوں پر لانے کی اجازت دی جائے۔